بھٹکل:31؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ کے سرحد پر تعمیر کیاگیا فورلین قومی شاہراہ کا ٹول گیٹ بھٹکل تعلقہ کے بیلکے حدود میں ہے۔ اس کو شیرور ٹول گیٹ کا نام دے کر متعلقہ زمین کو پڑوسی ضلع میں شامل کرنےکی سازش رچے جانے کا بیلکے گرام پنچایت صدر رمیش نائک نے الزام لگایا ہے۔
اس سلسلےمیں جانکاری دیتے ہوئے گرام نپچایت صدر رمیش نائک نےکہاکہ متعلقہ فورلین کا ٹول گیٹ بھٹکل بیلکے فاریسٹ علاقے کے سروے نمبر 243پر تعمیر کیاگیا ہے تو پھر وہ شرور ٹول گیٹ کیسے ہونے کا سوال اٹھایا ہے۔ اترکنڑا ضلع سرحد کے اندر پڑوسی ضلع اُڈپی کے افسران قانونی کی خلاف ورزی کرتےہوئے دربار چلا رہے ہیں، ہماری زمین پر پڑوسی ضلع کی پولس جانچ کررہی ہے تو اترکنڑا ضلع انتظامیہ کی ضرورت کیا ہے؟۔ معاملے کو لےکر میں نےکئی مرتبہ ہمارے افسران کو توجہ دلایا ہوں۔ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے، ضلع انتظامیہ فوری طورپر سروے کرتےہوئے سرحد کی نشاندہی کرے، ہمارے ضلع کی زمین دوسرے ضلع کو منتقل نہ کریں، متعلقہ بھٹکل بیلکے ٹول گیٹ پر بھٹکل کے عوام سے کوئی بھی ٹول فیس نہ لیں۔ عوام کےمطالبات کے پیش نظر آئی آر بی کمپنی ہویا ہائی وے اتھارٹی افسران توجہ دیں ، ورنہ وہ آگےبڑھیں گے تو عوامی سطح پر سخت احتجاج کرنےکا انہوں نے پریس ریلیز کے ذریعے انتباہ دیاہے۔